بدھ , 12 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ماسٹر نذیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر چوہدری خوشی محمد جٹ کی خصوصی شرکت

ماسٹر نذیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر چوہدری خوشی محمد جٹ کی خصوصی شرکت
منگل , 20 اکتوبر 2020ء (362) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، چک نمبر 705 گ ب  میں ہونے ماسٹر نذیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر ہر دلعزیز شخصیت سابق چئیرمین چوہدری خوشی محمد جٹ صاحب یونین کونسل 57 نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کمیٹی اور اہل دیہہ کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چوہدری خوشی محمد نے کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے چاہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی صحتمند سرگرمیوں سے بھی منسلک رہیں۔ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل نشے جیسی موزی عادات سے محفوظ رہ سکیں گے ہمیں اجتماعی طور پر نوجوانوں کی ہرممکن مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے شائقین اور کھلاڑیوں سے خطاب کے بعد مہمان خصوصی چوہدری خوشی محمد جٹ نے فاتح ٹیم اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے اور ٹیموں میں ٹیم کٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا شبیر احمد خان، جاوید اقبال رمدے ایڈوکیٹ اور حیدر علی گریول بھی موجود تھے۔
  • چک نمبر 705 گ ب
  • فٹبال
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now