بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(350) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ میں جگہ جگہ پرچی جوئے کے اڈے کھل گئے انتظامیہ اس حالت سے مکمل غافل نظر آرہی ہے۔ اس جیسی صورتحال اس سے پہلے بھی سن 2000 میں ہوئی تھی جب قریہ قریہ گلی گلی جوئے کے اڈے نوجوان نسل کو برباد کررہے تھے۔ پولیس کے بارے میں بھی مک مکا کرنے کے انکشافات ہورہے ہیں۔ نوجوان نسل اس لت میں پڑنے کے بعد اسٹریٹ کرائم کرنے سے بھی نہیں ہچکچارہی۔ عورتوں کا باہر نکلنا صورتحال کے پیدا ہونے سے محال ہوگیا ہے علاقائی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے بچے اور کنبے متاثر ہورہے ہیں۔ کمالیہ کی تقریبا ہر گلی میں بیٹھکوں میں بیٹھ کر نوجوان یہ برا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انتظامیہ کو صورتحال میں بہتری کیلئے بروقت انتظامات کی ضرورت ہے نہیں تو معاشرتی برائی ناجانے مذید کتنی برائیوں کو جنم دے گی۔