جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(284) لوگوں نے پڑھا
چیچہ وطنی روڈ خان دا چک کے نزدیک 2 مسافر بسیں ٹکرانے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ تازہ اطلاع کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کسی کی جان نہیں گئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچتے ہوئے تفتیش شروع کردی کہ حادثے کے محرکات کیا ہیں۔