ہفتہ , 04 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

کمالیہ میں یتیم بچیوں کی کی کفالت کا ذمہ صبا ٹرسٹ نے اُٹھایا ہوا ہے

کمالیہ میں یتیم بچیوں کی  کی کفالت کا ذمہ  صبا ٹرسٹ نے اُٹھایا ہوا ہے
جمعہ , 11 ستمبر 2020ء (700) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، کمالیہ میں یتیم بچیوں کیلئے کام کرنے والا ادارہ صبا ٹرسٹ اپنی مثال آپ ہے۔ اس سلسلے میں سماجی شخصیت چوہدری صغیر اسلم کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ یتیم بچیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنا سنت نبویؐ ہے۔ صبا ٹرسٹ نامی ادارہ برسوں سے یتیم بچیوں کی سرپرستی اور ان کی تعلیم و تربیت، جوان ہونے پر مناسب رشتے کی تلاش اور باوقار انداز میں ان کے نکاح و رخصتی کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔ چوہدری مختار نصرت مرحوم کے بڑے بھائی چوہدری صغیر اسلم جوکہ معزز مقامی شخصیت ہیں جنہوں نے آج سے تقریبا 20 سال پہلے صبا ٹرسٹ کی بنیاد رکھی تھی جس میں انہوں نے یتیم بچیوں کیلیے بہترین رہائش کھانا اور ان کی بہترین تعلیم کا انتظام کیا اور جب وہ شادی کی عمر کو پہنچ گئیں تو ان کی اپنی بیٹیوں کی طرح شادیاں کرائیں اللہ پاک اس کا ان کو اجر عظیم دے۔ بلاشبہ ان کا یہ کام دوسروں کیلئے کسی مشعل راہ سے کم نہیں ہے۔ 
  • آرٹس اور تفریح
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now