منگل , 06 اکتوبر 2020ء
(338) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، نواحی گاؤں چک نمبر 705 گ ب میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد پسماندہ علاقوں میں انسانی اعضا کی غیرقانونی خرید و فروخت اور پیوندکاری کو روکنا تھا اور اس آگاہی مہم سے عام عوام کو اس بارے شعور دینا تھا تاکہ کوئی ایسے گھناؤنے کام میں ملوث پیشہ ور لوگ جو انسانی اعضا کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ان سے بچا جاسکے۔ سیمینار میں ڈی ایس پی محمد اشرف، ہیڈ آف ویجیلنس عدنان احمد بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل پی ہوٹا ڈاکٹر عثمان، چوہدری عبدالجبار گریوال ایڈوکیٹ، پیر سیدشبیر محی الدین آستانہ عالیہ دھولر شریف، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ عرفان ہنجرا نے شرکاء سے خطاب کیا۔ سابق چیئرمین چوہدری خوشی محمد جٹ چیف ایگزیکٹو کے بی گروپ نے سیمینار کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ سیمینار کے شرکا میں صدر بار کمالیہ مظہر ملہوترا صاحب چوہدری فرید عادل، چوہدری عبدالجبار گریوال جٹ، محمد شفیق مغل، امجد کمبوہ، میاں نواز کانجن بھی تھے۔ سیمینار کے اختتام پر معزز مہمانوں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔