پیر , 17 اگست 2020ء
(476) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ میں سیاسی رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعے پیش آیا ہے۔ جس میں میاں ریاض شاہد اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائش گاہ کے باہر رات 4 بجے اسلحے سے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں میاں ریاض شاہد اور ان کے اہلِ خانہ محفوظ رہے، فائرنگ سے گھر کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے۔ خدشہ ہے کہ فائرنگ خوفزدہ کرنے کے غرض سے کی گئی۔ پولیس نے آکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔