ہفتہ , 04 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا معلیٰ ریلوے روڑ پہنچ کر اختتام پذیر، فل پروف سیکیورٹی

یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا معلیٰ ریلوے روڑ پہنچ کر اختتام پذیر، فل پروف سیکیورٹی
پیر , 31 اگست 2020ء (219) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، تفصیلات کے مطابق دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے تقریباً ایک بجے دوپہر برآمد ہوا۔ اس سے قبل امام بارگاہ میں شہداء کربلا کی قربانیوں پر مجلس عزا برپا ہوئی اور عزاداروں نے سینہ کوبی و زنجیر زنی کی اس موقع پر شبہیہ ذوالجناح بر آمد ہوا۔ جلوس صدر بازار پہنچا تو شہر کے تمام چھوٹے بڑے تعزیے کے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔ ڈاکٹر نذر چوک میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جلوس رات تقریباً 9 بجکر پینتیس منٹ پر اپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا اور اختتام پذیر ہوا مجموعی طور پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ گلیوں اور راستوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے اور ساتھ ساتھ چھتوں پر نشانے باز بھی تعینات کیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی جانب سے جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی سمیت لایٹنگ کے بہترین انتظامات کیے گے تھے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کمیراز لگائے گیے۔ جلوس کے ساتھ ساتھ ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، ریونیو، میونسپل کمیٹی، فائر بریگیڈ کا عملہ بھی تعینات کیا گیا. امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک آمنہ منیر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا، ڈی ایس پی کمالیہ فرخ حبیب سمیت امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ہمراہ موجود تھے۔
  • پولیس
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now