جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(489) لوگوں نے پڑھا
تحصیل کمالیہ گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول 738 شرقی بھگوانہ میں پولیو کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار کی زیر قیادت ایک واک نکالی گئی اور پانچ سال سے چھوٹے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کےقطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا جس میں سی او ایجوکیشن صابر سنپال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم تحصیلدار غلام دستگیر تحصیلدار عابد حسین چوہدری تحصیلدار عمر سلطان ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تنویر غزالی پرنسپل پی ایس ٹی کالج رانا ذوالفقار خاں وہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم کے پروگرام کلین اینڈ گرین کے حوالہ سے صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے پودے بھی لگائے اور سکول کے بچوں نے کلین گرین کے حوالےنے ڈبلیو پیش کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشین اسرار نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے دو قطرے ضرور بلوائے پر پولیو مہم کے دوران ٹیم میں گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائیں گے"