اتوار , 05 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

نیو کرسچین کالونی کو بہت جلد روشنیوں کا گہوارہ بنا دیا جائے گا, کونسلر شوکت اقبال بھٹی

نیو کرسچین کالونی کو بہت جلد روشنیوں کا گہوارہ بنا دیا جائے گا, کونسلر شوکت اقبال بھٹی
جمعہ , 24 جولائی 2020ء (215) لوگوں نے پڑھا
اقلیتی امور کے کونسلر شوکت اقبال بھٹی نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو کرسچین کالونی کو بہت جلد روشنیوں کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔ اور کرسچین کالونی کے اندر جہاں کہیں بھی بجلی کی سپلائی لائنز کی کمی کا مسئلہ ہے اسے اِنشاء اللہ ایک سال کے قلیل عرصہ کی مدت میں پورا کر دیا جائے گا۔ اور انہوں نے بجلی کی سپلائی لائنز کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہاکہ فی الحال ہم نے تین سے زائد بجلی کے پولز منظور کروائے ہیں تاہم بہت جلد باقی مانندہ کالونی کے ان حصوّں میں جہاں ابھی تک بجلی کی فراوانی ممکن نہیں ہے وہاں بجلی کی نئی سپلائی لائنز کا اجراء حلقہNA-94کے ایم این اے چوہدری اسد الرحمٰن کی کاوشوں سے یہاں پر بجلی کے توسیعی منصوبے کی منظوری ملنے کے فوراََ بعد اس پر کام کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کر دیا جائیگا۔ کرسچین کالونی کے وہ رہائشی مکین یہاں پر بجلی کی سہولتوں کا فقدا ن ہے وہ لوگ بجلی کی سہولتوں سے جلد استعفادہ حاصل کر لیں گے۔ اور انشاء اللہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے اس سے پہلے کی خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ اور ادھورے منصوبوں جن میں خصوصاََ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ شامل ہے اسے مزید اپ گریڈ کرنے کے ساتھ مزید نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں جن میں کرسچین کالونی کو سٹی ایریا سے ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی اپنے پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ اس موقع پر سماجی اور سیاسی کارکن شمعون کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کر سچین کالونی میں پینے کے شفاف پانی کے سمیت سیوریج اور نالیوں کے منصوبہ جات کو بہت جلد بلدیاتی حکومت کے تعاون سے مکمل کرکے کالونی کو تمام سہولتوں سے آراستہ کر کے ایک مثالی کالونی بنا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہاں کے غریب اور نادار طلبہ کی تعلیم کے لئے بہت جلد اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک سکول اور سرکاری گرلز پرائمری سکول کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now