جمعرات , 05 نومبر 2020ء
(336) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ مدرسہ المدینہ فیضان غوث اعظم اڈا کلیرا علاقے میں قرآن عظیم کی تعلیمات دینے لگا۔ صدر اوورسیز انٹرنیشنل بحرین اور رانا محمد زبیر آف یوکے اور محمد حسین عابد اور چوہدری شوکت علی نے مدرسے کا دورہ کیا۔ انہوں نے مدرسہ میں طلباء اور اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔ چوھدری شوکت علی نے مدرسے کے اہم معاملات کی ذمے داری تقریباً ایک سال سے اپنے ذمے لی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ آئیندہ بھی انشااللہ زمے داری ادا کرتے رہیں گے چوھدری شوکت کا کہنا تھا کہ دیہاتی علاقے میں بچوں کو قرآن مجید حفظ کرتے دیکھ کر دلی سکون ملتا ہے اس مدرسے میں دوسرے شہروں سے بچے آکر قرآن حفظ کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو دین کے کاموں میں بڑھ کر حصہ لینے کی توفیق دے امین