جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(419) لوگوں نے پڑھا
اے سی آفس کمالیہ میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار نے تحصیل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر محکمہ ریونیو محکمہ لائیوسٹاک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نےکلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو وزیراعظم پاکستان کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ہر بشر دو شجر پروگرام کو کامیاب کرنا چاہیے تا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے