اتوار , 05 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سہولیات کا فقدان، ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مسائل کے انبار لگ گئے \

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سہولیات کا فقدان،  ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مسائل کے انبار لگ گئے \
جمعہ , 24 جولائی 2020ء (442) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں پانچ لاکھ آباد ی کے لیے بنائے گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات 9ڈاکٹرز میں سے صرف دو ڈاکٹرز اِن ڈور جبکہ ایک ڈاکٹر آؤٹ ڈور پر موجود ہیں ۔ڈاکٹرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ز کی 11سیٹوں پر صرف 4ڈاکٹر زتعینات کیے گئے ہیں جبکہ 14میڈیکل آفیسرز کی سیٹوں پر 5ڈاکٹرز تعینات ہیں۔ ہسپتال میں درپیش مسائل کے حوالے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اِن ڈور تو دور کی بات آؤٹ ڈور میں بھی ادویات نہیں ملتی اور انہیں ادویات باہر میڈیکل اسٹور سے خریدنا پڑتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر ز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیاجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔چائلڈ ا سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمٰن بھی بنیادی مرکز صحت میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے چیک اپ کے لیے کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے پاس جتنے وسائل ہیں وہ ان میں رہتے ہوئے ہی کام کرسکتے ہیں جو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہیں وہ ریفریشر کورس پر گئے ہوئے ،اگرا سٹاف پورا تعینات ہو تو عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوسکتی۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now