جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(442) لوگوں نے پڑھا
خان سٹار کرکٹ کلب 269 کوٹ کھتران کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس مل فتیانہ روڈ کمالیہ میں ٹائیگرز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے۔ جس کا تیسرا کوارٹر فائنل سٹار کرکٹ کلب اور خان سٹارکوٹ کھتران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جوکہ کانٹے دار مقابلہ کے بعد سٹار کرکٹ کلب کمالیہ نے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی مقامی مسلم لیگی رہنما چوہدری شہباز احمد اور ملک شہروز تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں پریس کلب کمالیہ کے صدر سردار عبدالرحمن ڈوگر، جنرل سیکرٹری محمد حسین عابد، فیض سلطان فیصل اور ملک عابد اسلم شانی تھے۔ فائنل میچ جمعہ کے روز سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا