جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(338) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ کی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا کہ تحصیل بھر میں سپیشل ٹیمیں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کے تمام علاقوں کا معائنہ کر رہی ہیں. لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ایک سنوکر کلب سمیت 20دکانوں کو سیل کردیا گیا اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر متعدد کو جرمانے کیے گیے. انہوں نے مزید کہا کہ صرف ہفتہ اتوار لاک ڈاون میں اشیائے خوردونوش کی دکانیں جن کو چھوٹ حاصل ہے وہ کھولی جاسکتی ہیں. قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.""