ہفتہ , 04 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مقدس شخصیات کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی، مولانا لطف اللہ

مقدس شخصیات کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی، مولانا لطف اللہ
پیر , 14 ستمبر 2020ء (429) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، اہلسنت والجماعت کمالیہ کے رہنما مولانا لطف اللہ لدھیانوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی علما کمیٹی کے تحت یوم عاشورہ کے موقع پر توہین صحابہ کے خلاف عظمت صحابہ کا انعقاد ہوا جس میں لاکھوں عاشقان رسول و صحابہ شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکا شاہراہ پر ڈیڑھ کلومیٹر تک پھیلے ہوئے تھے جبکہ ٹریفک جام کی وجہ سے کئی قافلے شرکت نہ کرسکے۔ شرکا صحابہ کرام کے کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کے خلاف جمع ہوئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ کانفرنس ایک ریفرنڈم ہے یہ رسول کریم ﷺ اور ان کے صحابہ کا ملک ہے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی تبرہ بازی اور توہین برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم فرقہ واریت کے قائل نہیں مگر توہین برداشت نہیں کی جائیگی۔     
  • آرٹس اور تفریح
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now