اتوار , 05 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں صنعتی نمائش کا آغاز، نوجوانوں کیلئے فنی تعلیم کا فروغ بہت ضرور ی ہے ،آشفہ ریاض فتیانہ

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں صنعتی نمائش کا آغاز، نوجوانوں کیلئے فنی تعلیم کا فروغ بہت ضرور ی ہے ،آشفہ ریاض فتیانہ
جمعہ , 24 جولائی 2020ء (446) لوگوں نے پڑھا
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں دوسری سالانہ صنعتی نمائش منعقد کی گئی ،مہمان خصوصی صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ اور زونل منیجر ٹویوٹا شیراز خان لودھی تھے ۔ تقریب میں ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور کیمیکل ٹیکنالوجی کے طلبہ و طالبات نے مختلف نمونے پیش کئے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فنی تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ یہی نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، جنہوں نے آئندہ اس ملک کو آگے لے کر چلنا ہے ۔کالج کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں، کالج میں نئی ٹیکنالوجیز کے اجرا کیلئے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ بہت جلد اس بارے میں خوش خبریاں ملیں گی۔ تقریب سے پرنسپل انجینئر سید عارف محمود بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔"
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now