بدھ , 04 نومبر 2020ء
(358) لوگوں نے پڑھا
زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی ہیڈ ماسٹر ہسپتال میں دم توڑ گیا گذشتہ روز مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر 738 گ ب غربی میں زمین کے تنازعہ پر محمد حنیف نامی شخص کی فائرنگ سے مقامی سکول گورنمنٹ پرائمری سکول کے ہیڈ ٹیچر ذوالفقار علی شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے 36 گھنٹے گذرنے کے باوجود مقامی پولیس ملزم گرفتار نہ کر سکی۔ اہل علاقہ نے پولیس سے ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کی ہے۔