پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(332) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ سماجی رہنما رانا فیاض الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں یہاں تک کہ مریضوں کیلئے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے حکمران سب اچھا ہے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ریلیف دیں ہم اپنے لیڈر سید قطب علی شاہ کی قیادت میں متحد ہیں اور عوام کو حقوق دلوانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔