جمعہ , 20 نومبر 2020ء
(537) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 737 گ ب سے تعلق رکھنے والے حوالدار مطلوب عالم شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ حوالدار مطلوب عالم گزشتہ دنوں وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اللہ شہید کے درجات بلند کرے آمین۔