جمعہ , 21 اگست 2020ء
(340) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر برائے ویمن ڈوویلپمنٹ کمالیہ آشفہ ریاض فتیانہ کی کوششوں سے تحصیل کمالیہ میں ڈومیسائل بننے کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے دفتر افتتاح کیا ان کے ساتھ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا بھی تھے۔ ڈومیسائل بنانے کیلئے اب طلبا و طالبات کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ ڈومیسائل سیل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر خود کریں گے۔ اس اقدام سے کمالیہ کی عوام کو سہولت میسر آئے گی۔