ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء
(820) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا. ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت ادویات سٹور کا بھی معائنہ کیا. انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی سمیت بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت بھی کیا اور ایم ایس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ او پی ڈی و ایمر جنسی میں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔