بدھ , 19 اگست 2020ء
(491) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، محرم الحرام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کے معائنہ کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے اور ماہ محرم میں تمام مسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وبا پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے لہٰذا حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے پلان مرتب کرلیا گیا ہے اور تمام روٹس پر صفائی کے انتظامات سمیت ہر قسم تجاوزات ختم کرادی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام روٹس پر آج سے روشنی کے خاطر خواہ انتظامات شروع کرادئیے گئے ہیں اور تعمیراتی کام بھی مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ محرم روٹس کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرا لگائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس چوبیس گھنٹے چوکس رہے گی۔