ہفتہ , 04 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء (826) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ. ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا گیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو کوآرڈینیشن رکھنے کے ساتھ الرِٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں موضع بھسی، چک نمبر 742 سمیت دیگر علاقوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے کہا کہ دریائے راوی میں پانی معمول کے مطابق ہے اور سیلابی صورتحال کا امکان نہیں ہے مگر انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے.انہوں نے مزید کہا کہ دریائے راوی میں پانی کے بہاو کے عمل کو روزانہ کہ بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now