جمعہ , 11 ستمبر 2020ء
(697) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ. ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سید مدثر احمد کے ہمراہ پناہ گاہ سمیت شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے پناہ گاہ سمیت شہر کی صفائی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً اڑتیس ٹن کوڑا بذریعہ ٹریکٹر ٹرالر اٹھایا جاتا ہے۔ شہر کو پانچ سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کو خود چیک کر رہا ہوں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ صفائی کی صورتحال کو دیکھنے کیلئے ان کے دورہے بھی جاری رہیں گے انہوں نے خاص طور پر تاکید کی کہ اس کے علاوہ پناہ گاہ میں مسافروں کو رہایش گاہ سمیت کھانے کی سہولیات کی فراہمی بہترین انداز میں جاری رکھی جائیں۔