جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(427) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کو مخبر نے اطلاع دی کہ کمالیہ میں بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ سرگرم ہے، جس پر ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سرکل کمالیہ ناصر نواز و ایس ایچ او سٹی کمالیہ انسپکٹر کامران حیات کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انتھک محنت کے بعد ملزم یٰسین ولد مراد سکنہ 37/14 ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال اور اسکے بیٹے عدنان کو گرفتار کیا اور ڈھائی سالہ بچے کو ملزمان کے قبضہ سے بازیاب کروایا ملزمان نے بچے کو عظیم پورہ تھانہ چوہنگ لاہور سے اغوا کیا تھا ملزمان بچے کو ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کررہے تھے۔ ڈی ایس پی سرکل کمالیہ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس سے رابط کر رہے ہیں بچے کے ورثاء کے آنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایسی 10 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی، اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔