بدھ , 26 اگست 2020ء
(542) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ صدر اورسییز انٹرنیشنل بحرین چوہدری شوکت علی کی جانب سے محلہ بلال گنج، رضا آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کیلئے فری ایمبولینس کا افتتاح انکے والد محترم چوہدری علی محمد نے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ چوہدری غلام مصطفے اور پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران چوہدری محمد امین، سردار عبدالرحمن ڈوگر، چوہدری سہیل اصغر جٹ، محمد حسین عابد، ملک محمد عابد اسلم، صوفی ضیاء شاہد، محمد جاوید قادری، محمد نعیم، محبوب نذیر بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام کی جانب سے اس احسن اقدام کا سراہا گیا۔