جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء
(353) لوگوں نے پڑھا
شہر کمالیہ میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپیکس کالج کمالیہ کی جانب سے مقامی میرج ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے سینئیر اساتذہ کرام (میل و فی میل) کو مدعو دی گئی۔ تقریب میں تعلیم کے شعبے میں خدمات کے طور پر اساتذہ کرام میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ اساتذہ کرام کی جانب سے ایپکس کالج کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ایپکس کالچ منتظمین نے اساتذہ کرام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اساتذہ معاشرے کا سب سے زیادہ معزز طبقہ ہوتا ہے ہمیں اساتذہ کے اکرام میں اعزازی تقریبات کا انتظام کرتے رہنا چاہئے اور ان کی عزت افزائی کرتے رہنا چاہئے اساتذہ کا قوم بنانے میں اہم ترین کردار ہوتا ہے۔تصویری جھلکیاں: