منگل , 03 نومبر 2020ء
(354) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، حضور نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کو شایان شان طریقے سے منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے تمام عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے ساتھ ساتھ کرونا کے حوالہ سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مولانا منظور اللطیف قمر قادری، مولانا صادق سیالوی، مولانا حامد حسن سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر سے جلوس و ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالہ سے شہر بھر کو سجایا گیا ہے۔ مولانا منظور اللطیف قمر قادری نے آخر میں دین کی سربلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کر وائی۔