بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(445) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ. صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں کا ممکنہ سیلاب کے پیش نظرحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ پری فلڈ انتظامات کے سلسلہ میں دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ دریائے راوی میں پانی معمول کے مطابق ہے فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں مگر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پانی کے بہاؤ کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہا ہے. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ الرٹ ہے اور ایسے افراد جو دریائے راوی کے کنارے رہائش پذیر ہیں ان کے لیے متبادل انتظامات کردیئے گیے ہیں۔