پیر , 02 نومبر 2020ء
(453) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، چک نمبر 705 گ ب کی مرکزی مسجد میں نبی آخرالزماں رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عظیم الشان محفل عید میلاد النبیؐ ﷺ منائی گئی۔ جس میں علاقہ کے مختلف چکوک سے عاشقانِ مصطفی ﷺ ریلیاں لے کر شامل ہوئے۔ سابق چئیرمین چوہدری خوشی محمد جٹ اور دیگر معززین نے آقائے دو جہاں ﷺ کے مہانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ محفل میلاد النبیؐ ﷺ میں جوک در جوک عاشقانِ نبی آخرالزماں ﷺ نے شرکت کی۔ شرکا نے نعت خوانی و درودوسلام سے محفل کو سجائے رکھا۔ اس موقع پر قاری محمد اکرام صاحب آف ڈیرہ غازی خان نے شان رسول ﷺ اللہ پر مدلل انداز میں خطاب فرمایا۔ محفل میلاد النبیؐ میں حضرت مولانا صادق سیالوی صاحب، پیر سید فیض الحسن شاہ صاحب، چوہدری عبدالجبار گریوال ایڈوکیٹ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر قرعہ اندازی پر عمرہ کے ٹکٹ بھی دئے گئے اور لنگر محمدیہ کا بھی خوب اہتمام کیا گیا۔