اتوار , 05 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کمالیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

کمالیہ میں چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد

کمالیہ میں چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد
جمعہ , 24 جولائی 2020ء (376) لوگوں نے پڑھا
ہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد نواب باربی کیواینڈ ریسٹورنٹ چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رئیس بلدیہ محمد شریف ملک نے کہا کہ آپریشن رد الفساد سے دہشت گردی کا قلع قمع بہت جلد ہو جائے گا۔ تاہم غیر مشروط طور پر آپریشن رد الفساد کی بھر پور طریقہ سے حمایت اور تائید کرتے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپریشن رد الفساد انتہائی ضروری ہو گیا تھا۔ اس لئے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہم پاکستان کی پاک فوج اور عسکری اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور اس کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کے خاتمہ کے لئے یہ آپریشن نا گزیر ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت کا سی پیک منصوبہ ملکی تقدیر بدل دے گا۔ اور روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہو ں گے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت لوڈ شیڈنگ بے روزگاری ، دہشت گردی اور بیجا در اندازی پر قابو پانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گرد شیطان کے پیرو کار اور حیوانیت کے علم بردار ہیں۔ دہشت گرد اپنے سفلی جذبات اور یزیدی افکار کو زبردستی مسلط کرنے کے لئے معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا نا حق خون بہا رہے ہیں۔ یہ سفلی قاتل بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں۔ بلکہ حقیقت میں انسانی روپ میں شیطان ہیں۔ اسلام تو قتل نا حق کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ اور اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے کہ جس کے افکار کے مطابق ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔ سوسائٹی کے پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز میں یہ خون کی ہولی کھیلنے والے یہ درندے کسی بھی رعایت کے قابل نہیں ہیں۔ یہ انسانیت کے قاتل اور انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔ دہشت گردوں کی ان ظالمانہ کاروائیوں کے باوجود دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کاروائیاں عوا م کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے توسط سے ان پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، محمد نعیم خان، کالو سیال و دیگر افراد اور سوسائٹی کے اراکین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now