منگل , 29 ستمبر 2020ء
(321) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، کمالیہ میں المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹریفک حادثہ میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات لے مطابق کمالیہ راوی پل کے نزدیک ٹرالر کا کار سے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او عباس گل کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے تاہم یہ پتا نہیں چل سکا حادثہ کس وجہ سے پیش آیا ہے۔