Naveed
پیر , 22 مارچ 2021ء
(918) لوگوں نے پڑھا
افسوسناک واقعہ میں فیسکو سب ڈویژن جڑانوالہ کے نوجوان لائن مین رانا محمد عاشق دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے بعد ازاں ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی نعش پول سے اتاری لوگوں کی بڑی تعداد افسوسناک موقع پر موجود تھی لوگوں کا نوجوان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان ایک اچھے خوش اخلاق و ملنسار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بھی تھے لوگوں کی جانب سے دوران فریضہ کی ادائیگی کے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے حق میں مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعائیں کی جارہی ہیں۔