جمعہ , 19 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

منگنی ٹوٹنے پر نوجوان نے 7 سالہ بچے کو قتل کر دیا

منگنی ٹوٹنے پر نوجوان نے 7 سالہ بچے کو قتل کر دیا
جمعہ , 20 نومبر 2020ء (232) لوگوں نے پڑھا
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کی تحصیل  جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک یاسین نامی نوجوان نے خود کو برسر روزگار ظاہر کر کے منگنی کی تھی، اس کے سسرالیوں نے جب اس کے ایک جاننے والے ندیم سے تصدیق کی تو اس نے یاسین کی حقیقت بتا دی کہ وہ کوئی کام نہیں کرتا جس پر اس کی منگنی ٹوٹ گئی۔ پولیس کے مطابق اسی رنجش پر ملزم نے ندیم کے 7 سالہ بیٹے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر کے لاش پانی کے جوہر میں پھینک دی۔پولیس نے بچے کی گمشدگی کے پانچ روز بعد جب شبہ ہونے پر ملزم کو پکڑ کر تفتیش کی تو ملزم نے بچے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پانی کے ایک جوہڑ سے بچے کی لاش برآمد کروا دی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now