منگل , 18 اگست 2020ء
(200) لوگوں نے پڑھا
ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں پولیس نے پنجاب میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر کم عمر لڑکی سے شادی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے دلہا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق محلہ رضا آباد کے بشیر احمد نے اپنے بیٹے عمران کی شادی چک نمبر 352 کی رہائشی خاتون کشور بی بی کی کم سن بیٹی مہوش کے ساتھ کرا دی ۔ پولیس کو ون فائیو پر شادی کی اطلاع ملی تو اس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار ا۔ جہاں پولیس نے دلہا عمران ، دلہا کے والد بشیر احمد، کشور بی بی ان کے کزن بابر اور معیز سمیت چھ افراد کو گرفتارکرکے لاک اپ میں بند کردیا۔ پولسی واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔