Naveed
بدھ , 13 جنوری 2021ء
(718) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ میں جھمرہ روڈ پر چک نمبر 60 گ ب کھڑیانوالہ روڈ پر مسعود ٹیکسٹائل ملز کی گاڑی کا انٹرلوپ ملز کی گاڑی سے حادثے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں مسعود ٹیکسٹائل ملز کے کئی ورکرز زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ہوسکتا ہے۔