جمعرات , 03 دسمبر 2020ء
(549) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ بائیک چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔ اور سونے پہ سہاگہ اس اہلکار کی بائیک کا نمبرپلیٹ بھی نہیں ہے ۔ جن ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر ٹریفک پولیس عام شہریوں کا چالان کرتی ہے ان اصولوں پر خود عمل نہیں کرتی۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تو عوام کے لیے مثال ہونا چاہیے لیکن وہ خود اگر قانون شکنی کریں گے تو عوام کو قانون کی پاسداری پر کیسے قائل کیا جاسکے گا۔ متعلقہ ادارے کے حکام اس واقعے کا نوٹس لیں تاکہ معاشرے میں قانون سب کے لیے یکساں کیا جاسکے۔