منگل , 01 دسمبر 2020ء
(423) لوگوں نے پڑھا
تحصیل جڑانوالہ کے علاقے آواگت ہائیر سکینڈری سکول کے سامنے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ اس سکول سے گورنرچوہدری محمد سرور نے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ سڑک اس قدر تباہ ہو چکی ہے کہ دوسری جانب کی سڑک پچھلے مہینے سے مرمت کی وجہ سے بند ہے مگر کوئی مرمت نہیں کر رہا ہے۔ عوام کو ایک سے دو گھنٹے تو اسی سڑک پر ضائع ہو جاتے ہیں۔ موجودہ ایم این اے، ایم پی اے اور غیر منتخب ایم پی اے جن کو گورنمنٹ بغیر کسی عہدے کہ پنجاب گورنمنٹ فنڈز جاری کر رہی ہے اور وہ بھی صرف اپنے خاص لوگوں کی گلیوں کی سڑکیں بنوا کر دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق90 کروڑ سے زائد کا کام پچھلے تین سالوں میں جڑانوالہ میں ہو چکا ہے۔