منگل , 18 اگست 2020ء
(354) لوگوں نے پڑھا
ڈویژنل کمشنرعشرت علی اور ڈپٹی کمشنر فیمل آباد محمد علی جڑانوالہ روڈ پٹرول پمپ کو گراکر اراضی پر پلانٹیشن کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔ کمشنر عشرت علی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی تجاوزت قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مختلف مقامات پر ناجائز تجاوزات سے شہر یوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اب واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو سرسبز بنایا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔