Naveed
جمعہ , 28 اگست 2020ء
(320) لوگوں نے پڑھا
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد محمد سہیل چوہدری نے دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالہ سےتحصیل جڑانوالہ کے مرکزی جلوس کے راستوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ سیکورٹی ڈیوٹی الرٹ پائی گئی اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے بارش کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی ڈیوٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔