ہفتہ , 27 جون 2020ء
(357) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کے سیاسی و سماجی رہنما چوہدری حسن عباس فرزند چوہدری اظہر حسین سابقہ ایم پی اے نے علامہ طالب
حسین جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری
کا انتقال عالم اسلام کیلئے ایک بہت بڑانقصان ہے۔ حسن عباس نے علامہ طالب جوہری کے
بیٹے سے بذریعہ فون تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری صاحب ایک اعلیٰ
پائے کے عالم تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم طالب جوہری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی
جائیں گی۔ اہلبیتؑ کے ذاکر علامہ طالب حسین جوہری نے علمی اور دینی خدمات کے ساتھ
اتحاد بین المسلمین داعی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم علامہ طالب جوہری کی دین
کیلئے خدمات صدیوں تک رہنمائی کرتی رہیں گی۔ دعا کرتے ہوئے کہا کہ پنجتنؑ پاک کے
صدقے علامہ طالب جوہری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔