Naveed
منگل , 16 فروری 2021ء
(494) لوگوں نے پڑھا
پاکستان مسلم لیگ ن جڑانوالہ سٹی کے سینئر رہنما عطاء محمد ملک کی پوتی کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بچی کی طبیعت ناساز تھی بچی کا نماز جنازہ گزشتہ روز شام 5 بجے مرکزی جنازہ گاہ سٹی جڑانوالہ میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں پارٹی کارکنوں و اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم بچی کی اپنے دادا عطا محمد سے خاص الفت تھی۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے عطا محمد ملک سے تعزیت کی گئی اور ان کے لئے صبر کی دعا کی گئی۔