جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(369) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ رہزن دن دہاڑے بلا خوف وارداتیں کرنے لگے۔ تازہ واقعے میں جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے نجی سیلز کمیٹی کے ڈیلر کے بھتیجے سے 12 لاکھ لوٹ لیے- بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود فیصل آباد روڈ پر واقع البشیر سی این جی سے ملحقہ مین بازار محمود کالونی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ڈیلر ملک حبیب کے بھتیجے سے 12 لاکھ لوٹ لیے اور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔