جمعرات , 26 جون 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

محلہ محمد بی بی کالونی کا رہائشی حاجی یوسف کے گھر ڈاکو حسینہ کی ساتھیوں کے ہمراہ واردات

محلہ محمد بی بی کالونی کا رہائشی حاجی یوسف کے گھر ڈاکو حسینہ کی ساتھیوں کے ہمراہ واردات
Naveed جمعرات , 23 جولائی 2020ء (190) لوگوں نے پڑھا
(23 جولائی 2020)جڑانوالہ، تھانہ سٹی کی حدود میں لیڈی ڈاکو حسینہ نے ساتھیوں کے ہمراہ روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم شخص کی فیملی کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ محمد بی بی کالونی کا رہائشی حاجی یوسف روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک سعودی عرب میں مقیم ہے گذشتہ روز دن ڈیہارے لیڈی ڈاکو حسینہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور تمام افراد کو یرغمال بنا گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر خاندان کے ایک رکن ابوبکر کو مارا پیٹا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت لیٹ پہنچی جس پر اہل علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جڑانوالہ و گردونواح میں ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں پر شہری خوفزدہ ہیں شہریوں نے سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
  • جُرم و سزا
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now