Naveed
جمعرات , 01 اپریل 2021ء
(483) لوگوں نے پڑھا
المدینہ کالونی علوی پارک سے مستصل جامع مسجد علی حسین میں 3 اپریل بروز ہفتہ جلسہ دستار فضیلت اور عرس مبارک علی حسین نقوی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد ہوگا۔ دن بھر ہونے والے پروگرام میں خطیب و نعت خوان عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔ صبح 9 بجے چادر پوشی کی تقریب کا بھی انعقاد ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کے لئے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جو علماء خطاب کریں گے ان میں ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی، مولانا حامد سرفراز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ادارے میں حفظ القران اور عالم کورس کیلئے نئےصب داخلے جاری ہیں جس میں لوگوں سے درخواستیں دینے کا کہا گیا ہے۔