Naveed
جمعہ , 08 جنوری 2021ء
(935) لوگوں نے پڑھا
مورخہ 8 جنوری کو بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے وکلاء کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وکلاء نے ہڑتال ڈی ایس پی کھڑیانوالہ کی جانب سے دودھ فروش دکاندار پر اس کے عمل جس میں اس نے قادیانیوں کیلئے اس کی دکان کے داخلے پر پابندی کے نوٹس آویزان کیا تھا، مقدمہ درج کرنے کے خلاف کی۔ تھانہ کھڑیانوالہ کی حدود میں چک نمبر 194 ر ب کے ایک دودھ فروش دکاندار محمد بوٹا نے اپنی دکان پر نوٹس آویزاں کیا کہ کوئی بھی قادیانی دکان میں داخل نہیں ہوسکتا جس پر کھڑیانوالہ پولیس نے دکاندار کو تھانے طلب کرکے اس سے باز پرس کی اور نوٹس ہٹانے کا حکم دیا لیکن دکاندار نے حکم عددلی کی جس پر تھانے کی جانب سے دکاندار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔ پولیس کے اس اقدام کی بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے صدر عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عارف شیخ نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں اگر کسی دکاندار نے ایسا کردیا ہے تو پولیس کو اس کے خلاف مقدمہ ہرگز درج نہیں کرنا چاہیے اسی پولیس عمل کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء برادری نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور ایک لیٹر جاری کیا جس میں مطالبہ درج تھا کہ دکاندار کے خلاف مقدمہ فوری خارج کیا جائے۔ واقعے کی رپورٹ سی سی پی او فیصل آباد سہیل چودری نے طلب کرلی ہے۔