Naveed
بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(393) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ اسلام پورہ کا رہائشی پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان مسلسل 24 گھنٹے گیم کھیلنے کے بعد بے ہوش ہوگیا جس پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا اور دوران علاج ہی چل بسا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بچہ مسلسل گیم کھیلنے کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا جب ہوش آیا تو کہنے لگا میرے سر میں درد ہورہا ہے جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکا ڈاکٹرز کا کہنا تھا نوجوان کا ہسپتال میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ آرہے ہیں انہیں ماردو، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا ک نوجوان کی دماغ کی شریان پھٹی اس وجہ سے موت واقع ہوئی۔