Naveed
منگل , 30 جون 2020ء
(256) لوگوں نے پڑھا
27 جون 2020جڑانوالہ، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی بچیانوالہ میں ایک عورت کی جانب سے درخواست دی گئی کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے، عورت کی طرف سے موقف تھا کہ ملزم اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ غلیظ گالیاں دیتے ہوئے گھر میں داخل ہوا اور اس پر ایک اینٹ دے ماری جو مجھے کمر پر لگی ایک اور اینٹ جو میری کی آنکھ پر لگی ملزم اسے گھسیٹتے ہوئے باہر لے آیا اور اسے لاتوں گھونسوں سے مارنا شروع کردیا اسی دوران اس کے کپڑے پھٹ گئے اہل محلہ نے اس کی جان بخشی کروانا چاہی تو ملزمان نے انہیں بھی دھمکیاں دینی شروع کردیں اور مسلسل مارتے رہے۔عورت کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس سے اس کا موبائل فون بھی لے لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ ملزمان علاقے کے بااثر طبقے سے ہیں.