ہفتہ , 27 جون 2020ء
(114) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ روز سٹی پولیس اسٹیشن جڑا نوالہ میں چک ایک سو ستائیس گ ب منڈی پارک کا رہائشی فیضان جٹ پولیس تشدد سے تھانے میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد ورثاء نے تھانے کا گھیراؤ کرکے شدید احتجاج کیا اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کا مطالبہ کیا لیکن مقامی پولیس نے مظاہرین کی بات سننے کے بجائے ان کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر ورثا اور مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے ان پر لاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو بچاکر وہاں سے نکالا۔ بعد ازاں اعلیٰ پولیس حکام نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔