جمعہ , 26 جون 2020ء
(88) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں کو کورونا جیسی خطرناک وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس پی آفس میں کرونا کنٹرول سنٹر قائم کردیا گیا۔ ایس پی جڑانوالہ نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مل کر عوام کو ایس او پیز پر عمل کروانے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔